السلام علیکم! مولانا صاحب میرا مسئلہ یہ کہ میرے حمل کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، میری دو بیٹیاں ہیں، جو آپریشن سے ہوئی ہیں، آپ مجھے کوئی وظیفہ بتا سکتے ہیں، جو میں اب یعنی چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی پڑھ سکتی ہوں؟ مہربانی ہوگی۔
” سورۂ یٰسین“کے پڑھنے اور”سورۂ انشقاق“کی ابتدائی چار (4)آیات ((إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ (١) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (٢) وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ (٣) وَأَلْقَتْ مَا فیْهَا وَتَخَلَّتْ (٤) لکھ کر ولادت سے قبل عورت کے بائیں ران پر باندھنے سے بچے کی پیدائش میں سہولت ہوتی ہے، جبکہ بعد از ولادت تعویذ فوراً کھول دینا چاہیئے، مجرب عمل ہے۔