احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصے کا حکم

فتوی نمبر :
77128
| تاریخ :
2024-08-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصے کا حکم

السلام علیکم!
میرے شوہر ٢٠٠٧ میں انتقال کر گئے تھے میرے شوہر کا ایک وراثتی مکان تھا جس میں اس کے والد , سوتیلے بھائی اور بہن وارث ہے، میرے سسر کا ٢٠١٢ میں انتقال ہوگیا اور میرے دیور نے اس مکان پر قبضہ کر لیا ہے , میرے شوہر کی زندگی میں میرے دیور میرے شوہر کو اس مکان کا کرایہ بھی دیتے تھے مگر میرے شوہر کے مرنے کے بعد میرے دیور نے وہ پیسے بھی دینے بند کر دیے ہیں , اب جب میرے شوہر اور میرے سسر انتقال کر گئے ہیں اور میرےدیور اس مکان پر قابض ہیں اور میری نند کو بھی میرےدیور اس کا حصہ دے چکے ہیں اور مجھے اور میرے یتیم بچوں کو یہ بول کر چپ کروا دیا ہے کہ پوتوں کا کوئی حصہ نہیں بنتا اس مکان میں ، پوچھنا یہ تھا کہ قرآن و حدیث کی کس رو سے پوتوں کا حق نہیں بنتا اس مکان میں ؟ قرآن و حدیث سے حوالہ ضرور دیجیے گا اور کیا میرا بھی اپنے شوہر کے گھر سے کوئی حق نہیں بنتا ؟ (بیوہ اور یتیم )کیا کریں؟ شوہر کے مرنے کے بعد بیوہ اور یتیم سڑک پر آجائیں؟ اور قرآن پاک میں جا بجا یتیموں کے حق کا ذکر ہے تو وہ کیا ہے؟ پلیز وضاحت فرمائیے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹے بیٹی کا انتقال والدین کی زندگی میں ہو جائے ان کی اولاد کا دیگر قریبی ورثا کی موجودگی میں اپنے داد،دادی،یا نانا،نانی کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا ، لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کے شوہر کا انتقال چونکہ اپنے والد کی زندگی میں ہی ہوچکا تھا، اس لئے سائلہ اور اس کی اولاد کا دیگر ورثاء کی موجودگی میں سسر مرحوم کے ترکے میں تو شرعاً کوئی حصہ نہیں، البتہ سائلہ کے مرحوم شوہر نے اگر بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں کوئی مکان وغیرہ چھوڑا ہو تو اس میں سائلہ اور اس کی اولاد شرعاً حصہ دار ہونگے، لہٰذا سائلہ کے مرحوم شوہر کے وراثتی مکان پر سائلہ کے دیور کا قبضہ کرنا اور سائلہ اور اس کی اولاد کو ان کا حصہ نہ دینا ظلم و غصب پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وشروطہ ثلاثۃ: موت مورث حقیقیۃ،أو حکما کمفقود أو تقدیراً کجنین فیہ غیرہ ووجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ أو تقدیراً إلخ (کتاب الفرائض،ج6، صـــ758،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77128کی تصدیق کریں
0     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات