خواتین میں لیکوریا کا مرض ہوتا ہے ، اس میں نکلنے والا پانی نجاست خفیفہ ہے یا غلیظہ؟ اور کتنی مقدار میں یہ پانی کپڑوں پر لگ جانے سے نماز نہیں ہوتی؟ میں بہت عرصے سے پریشان ہوں ، مہربانی فرما کر تفصیلاً جواب دیں۔
مذکور مادہ نجاستِ غلیظہ ہے ، اس کے نکلنے سے وضو فاسد اور کپڑوں کو لگنے سے وہ ناپاک ہو جاتے ہیں ، لہٰذا اس کے نکلنے کے بعد اگر نماز پڑھنی پڑ جائے تو کپڑوں کے متأثرہ حصّہ کو دھو کر اور وضو کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں ، جبکہ اس کا ایک درہم سے کم پھیلاؤ مانعِ صلاۃ نہیں۔
فی الدر المختار : (و ينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح و يكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا ، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول : أي يلحقه حكم التطهير . (1/ 134)۔