مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہیں دینا

فتوی نمبر :
71430
| تاریخ :
2024-03-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہیں دینا

السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ! کیا زکوٰۃ کا مال کسی مدرسہ میں دے سکتے ہیں؟ جبکہ اس مدرسہ میں امیر اور غریب دونوں طرح کے طالب علم پڑھتے ہیں اور اگر اس مدرسہ کا سارا مال ایک ہی جگہ جمع ہوتا ہے تو کیا اس مال کو مدرسہ کے دوسرے اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ اور کیا زکوٰۃ کی رقم سے استادوں کی تنخواہ نکال سکتے ہیں ؟ اور کیا زکوٰۃ کا مال مدرسہ کی طرف سے وصول کرنے والوں کو دینے سے زکوٰۃ فورًا ادا ہو جاتی ہے یا جب وہ مال غریب تک پہنچتا ہے، تب زکوٰۃ ادا ہوتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رہائشی مدرسہ میں عموماً داخلہ کے وقت مستحق طلبہ سے ان کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے اور مدرسہ کے مصارف میں اس کے خرچ کا باقاعدہ اجازت نامہ/ وکالت نامہ لیا جاتا ہے، چنانچہ اس صورت میں مدرسہ کا مہتمم یا اس کی اجازت سے چندہ وصول کرنے والا شخص مستحق طلبہ کا وکیل بن کر لوگوں کی زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ وصول کرتا ہے اور مدرسہ کے مصارف میں وہ رقم خرچ کی جاتی ہے، لہٰذا ایسے رہائشی مدارس میں زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ کی رقوم دینے سے اصل مالکان کی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے اور اس کے بعد اس رقم سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی دی جاسکتی ہیں، جبکہ غیر رہائشی مدارس میں عموماً اس طرح کا اجازت نامہ وصول نہیں کیا جاتا، اس لئے ایسے مدارس کے مہتممین مستحق طلبہ کی طرف سے وکیل نہیں ہوتے ہیں، چنانچہ ایسے مدارس میں زکوٰۃ کی رقم دینے سے اس وقت تک اصل مالکان کی زکوٰۃ ادا نہ ہوگی، جب تک باقاعدہ مستحق طلبہ کو اس رقم کا مالک نہ بنادیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ولو نوى الزكاة بما يدفع المعلم إلى الخليفة، ولم يستأجره إن كان الخليفة بحال لو لم يدفعه يعلم الصبيان أيضا أجزأه، وإلا فلا الخ ( ج 1 ص 191 ط: ماجدیۃ)۔
وفیہ ایضاً: أما تفسيرها فهي تمليك المال لخ ( ج 1 ص 170 ط: ماجدیہ)۔
وفیہ ایضاً: إذا وكل في أداء الزكاة أجزأته النية عند الدفع إلى الوكيل فإن لم ينو عند التوكيل ونوى عند دفع الوكيل جاز الخ ( ج 1 ص 171 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71430کی تصدیق کریں
0     1073
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات