احکام وراثت

والد نے زندگی میں مکان نام کرنے کے ساتھ قبضہ بھی دیدیا تھا تو اس میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
71361
| تاریخ :
2024-02-29
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد نے زندگی میں مکان نام کرنے کے ساتھ قبضہ بھی دیدیا تھا تو اس میں وراثت کا حکم

جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم !
گزارش عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب مرحوم سید لیاقت علی نے ایک پلاٹ میرے نام سے خریدا تھا ، یہ 1984 کی بات ہے ، پلاٹ کی زمین کی قیمت مبلغ بارہ ہزار نو سو پچیس( 12,925) روپے میرے والد نے ادا کردیے تھے 1986 تک ، باقی dues کے ( 31,500 ) مختلف اوقات میں میرے بھائی نے ادا کیے 2006 تک ۔ 2003 کے درمیان میں میرے بھائی نے کہا کہ فائل کینسل ہونے جا رہی ہے ، اس لئے اگر تم بقیہ dues جو کہ تقریباً 10 لاکھ ہیں ، ادا کر سکو تو اپنا مکان بنالو ، چونکہ میں اس رقم کی متحمل نہیں ہو سکتی ، اس لئے یہ پلاٹ سات لاکھ (700000 ) میں فروخت کردیا گیا ، اب آپ سے گزارش ہے کہ شرعی لحاظ سے اس رقم میں سے میرے بھائی کا کیا حصہ بنتا ہے۔
نوٹ : بذریعہ فون معلوم ہوا کہ سائلہ کے والد صاحب نےمذکور پلاٹ خرید کر باقاعدہ سائلہ کو مالکانہ قبضہ بھی دے دیا تھا، بعد میں سائلہ کے بھائی نے(31،500) روپے گیس اور بجلی وغیرہ کی مد میں بطور بل ادا کیے ، اب مذکور بھائی کو اس پلاٹ کی رقم سے کچھ حصہ ملے گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والد مرحوم نے اگر اپنی صحت والی زندگی میں مذکور پلاٹ خریدکر سائلہ کے نام کرنے کے ساتھ باقاعدہ مالکانہ قبضہ بھی دے دیا تھا ، تو سائلہ مذکور پلاٹ کی تنہا مالک بن چکی تھی ، لہذا مذکور مکان میں سائلہ کے بھائی کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ، البتہ سائلہ کے بھائی نے اگر مذکور ڈیوز ادا کرتے وقت قرض یا واپسی کی صراحت کردی تھی ، تو سائلہ پر مذکور رقم ادا کرنا شرعاً لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: وأما حكم الهبة ( إلى قوله) أصل الحكم ثبوت الملك للموهوب له من غير عوض الخ (ج 6، ص 127، ط : سعيد)-
و في الدر المختار : (وتتم) الهبة ( بالقبض ) الكامل الخ ( كتاب الهبة ، ج ۵، ص 690 ، : سعید)-
و في رد المحتار : تحت (قوله الخالية) صفة كاشفة لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين الخ ( كتاب الفرائض ج 6، ص 759، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71361کی تصدیق کریں
0     572
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات