احکام وراثت

ایک وارث کا تقسیمِ ترکہ سے قبل بقیہ ورثاء سے ان کے حصصِ جائیداد خریدنا

فتوی نمبر :
70811
| تاریخ :
2024-02-09
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ایک وارث کا تقسیمِ ترکہ سے قبل بقیہ ورثاء سے ان کے حصصِ جائیداد خریدنا

محترم و مکرم جناب مفتی صاحب !
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !بعد سلامِ مسنون عرض ہے کہ آں محترم سے ایک مسئلہ کی بابت شرعی رہنمائی چاہیئے ، امید ہے کہ جواب عنایت فرماکر ممنون فرماویں گے،
سوال:ايوب بھائی کا انتقال ہوا، مرحوم کے ورثا میں ان کی اہلیہ سلمی، دو بیٹے عتیق اور عمیر، اور دو بیٹیاں اقصی اور شفا،اور مرحوم کی والدہ حلیمہ ہیں، عتیق نے تقسیمِ وراثت کے وقت دیگر ورثاء سے کہا کہ آپ لوگوں کے حصے میں آنے والی والد صاحب کی جائیداد , میں آپ لوگوں سے خرید لیتا ہوں، میرے پاس ابھی پیسے نہیں ہیں، جب پیسے آئیں گے ،میں آپ لوگوں کو چکا دوں گا، جائیداد کی قیمت مثلاً دس لاکھ روپے طے کرلی گئی، مگر اس بیع پر نہ کوئی دستاویز لکھی گئی ،نہ ہی قیمت ادا کرنے کی کوئی تاریخ متعین کی گئی، اب چند سالوں کے بعد جب ان جائیداد کی قیمت تقریباً دوگنا کے آس پاس ہوچکی ہے تو اب عتیق ان جائیداد کو بیچ کر ورثاء کو جائیداد کی حالیہ قیمت کے بجائے اپنے درمیان طے کردہ پہلی قیمت یعنی دس لاکھ کے حساب سے رقم ادا کرنا چاہتا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ:(1)عتیق نے تقسیمِ وراثت کے وقت تقسیم کے بجائے ورثا سے جو بیع کی ہے تو مشترکہ جائیداد میں حصوں کو متعین کرنے سے پہلے یہ بیع درست ہوئی یا نہیں؟
(2)قیمت ادا کرنے کا وقت متعین نہ کرنے کی صورت میں ورثاء کے درمیان کی جانے والی یہ بیع درست ہوئی یا نہیں؟
(3) عتیق کا جائیداد کو حالیہ زیادہ قیمت میں بیچ کر، سالوں پہلے ورثاء کے درمیان طے شدہ کم قیمت کے اعتبار سے وراثت کے پیسے چکانا درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں مرحوم کے بیٹے مسمیٰ (عتیق) نے اگر تمام ورثاء کی باہمی رضامندی سے مرحوم کی جائیداد کو دس لاکھ کے عوض خرید لیا تھا جس کا ورثاء اقرار کریں تو یہ بیع منعقد ہوچکی تھی، اب جب مسمیٰ عتیق نے وہ جائیداد بیچ دی ہے تو اس کے ذمہ صرف وہی دس لاکھ روپے ورثاء کو دینا لازم ہے، لہذا ورثاء کا موجودہ ریٹ کے حساب سے رقم کا مطالبہ کرنا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المجلۃ: بيع حصة شائعة معلومة كالثلث والنصف والعشر من عقار مملوك قبل الإفراز صحيح، لانہ لایشترط فی صحۃ البیع الافراز عند التسلیم الخ (المادہ 214، ج 1، ص 107، ط: اسلامیہ)۔
و فی الھدایۃ: البيع ينعقد بالإيجاب والقبول إذا كانا بلفظي الماضي (الی قولہ) و اذا حصل الایجاب و القبول لزم البیع و لاخیار لواحد منھما الخ (کتاب البیوع، ج 3، ص 19، ط: رحمانیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70811کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات