(+92) 0317 1118263

احکام وراثت

پوتے کا دادا کی جائیداد میں حصہ دار ہونے کی ایک صورت

فتوی نمبر :
70396
| تاریخ :
2024-01-19

پوتے کا دادا کی جائیداد میں حصہ دار ہونے کی ایک صورت

السلام علیکم! میرے دادا کے میرے والد سمیت پانچ بیٹے تھے،میرے دادا نے اپنی وفات سے قبل اپنی ساری جائیداد دادی کے نام پہ گفٹ ڈیڈ (ہبہ) کردی تھی، دادا کی وفات کے چند ماہ بعد میرے والد بھی وفات پاگئے ، اس کے بعد دادی نے وہ جائیداد مجھے اور میرے چار چچاؤ ں کو گفٹ ڈیڈ (ہبہ) کردی، پھر تقریباً پانچ سال بعد میں نے اس جائیداد میں سے اپنا حصہ تمام چچا ؤ ں کی رضامندی سے اپنی اہلیہ کو فروخت کردیا، اب دادی خاندان کے چند لوگوں کے اکسانے پر ہم پانچوں سے جائیداد واپس دینے کا مطالبہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ (پوتے) کا اس جائیداد میں حصہ نہیں بنتا ، واضح رہے کہ اب وہ جائیداد میری ملکیت میں نہیں ہے۔ براہ ِکرم وضاحت فرمائیں کیا واقعی میرا حصہ نہیں بنتا تھا ؟ اور کیا دادی کا یہ عمل و مطالبہ شرعاً درست ہے ؟ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دادا مرحوم نے اگر اپنی جائیداد بیوی کے فقط نام کی ہو ، باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ ان کے حوالہ نہیں کی تھی ، تو دادی مذکور جائیداد کی مالک نہیں بنی ، اس لئے اس کو بنیاد بناکر سائل کی دادی کے مذکور تصرف کا بھی شرعاً کوئی اعتبار نہ ہوگا ، بلکہ مذکور جائیداد سائل کے دادا مرحوم کی ملکیت میں رہ کر اب انتقال کی صورت میں تمام ورثاء کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم ہے ، سائل کے والد کا انتقال چونکہ اپنے والد کے بعد ہوا ہے ، لہذا سائل کے مرحوم والد کو ملنے والا حصہ سائل سمیت دیگر بہن بھائیوں اور بیوہ میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا ، بوقت ضرورت ورثاءکی مکمل تفصیل لکھ کر شرعی حکم معلوم کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والاصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، وإن شاغلا لا الخ ( كتاب الهبة، ج 5، ص 690، ط: سعيد)–
و في رد المحتار تحت قوله: (بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت ولو كانت في مرض الموت للاجنبي كما سبق في كتاب الوقف.
كذا في الهامش. قوله: (بالقبض الكامل) وكل الموهوب له رجلين بقبض الدار فقبضاها جاز. خانية الخ ( كتاب الهبة، ج 5، ص 690، ط: سعيد )–
و فيه أيضا : تحت ( قولہ إلا أن یصطلحا ) إن شرط الإرث وجود الوارث حیا عند موت المورث الخ ( کتاب الفرائض ، ج 6، ص 769، ط: سعید)–

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70396کی تصدیق کریں
0     57
متعلقه فتاوی
( view all )
باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ 6759 419 کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ 4219 393 بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا 28436 577 وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم 39135 1005 ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ 33941 465 والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ 57982 617 یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟ 65965 296 والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ 57357 781 نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا 51233 388 وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا 69996 224 بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم 65665 406 ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا) 69923 99 ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں) 69400 101 بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم 69799 139 زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ 67463 207 قریب کا وارث ہوتے ہوئے اس سے دور کے وارث کی وراثت کا حکم 69866 143 ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں) 69731 83 بیوہ بیٹی کو ملنے والی پیشن کی رقم میں مرحوم کی دیگر بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟ 69717 121 بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟ 69212 135 ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن) 69337 77 یتیم پوتے کا دادا کے ترکہ میں حصے کے حقدار ہونے نہ ہونے کا بیان 68918 141 بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم 69580 134 بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟ 69452 97 یتیم نواسوں کا نانا کے ترکہ میں حصہ ہوگا ؟ 69541 129 پینشن میں وراثت کا مسئلہ 68642 149