غیر مسلم سے تعلقات

ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69981
| تاریخ :
2023-12-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

کیا مسلمان کے لئے اپنے انتہائی قریبی ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنا جائز ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ یہ خاص طور پر جائز نہیں ہے ، جب وہ تمام رسوم جیسے منگل سوتر ، پھیرے و غیرہ کریں گے ، شادی کراچی کی بینکویٹ ہال میں ہوتی ہے ،مندر میں نہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی مسلمان کیلئے ہندو سمیت کسی بھی غیر مسلم شخص کے ساتھ دوسرے مسلمان کی طرح دلی محبت اور تعلق رکھنا تو شرعاً ممنوع ہے ، اس لئے ایسی دوستی اور تعلق سے احتراز لازم ہے ، البتہ اگر پڑوسی ہونے کے ناطے یا اس جیسا کسی دوسرے تعلق کی بنا پر کوئی ہندو شخص مسلمان کو اپنی شادی کی دعوت دے اور اس دعوت کے موقع پر ان کی مذہبی رسومات پوجا یا گانا بجانا وغیرہ دیگر گناہ کا کوئی کام نہ ہو ، تو ایسی صورت میں مسلمان کے لئے ہندو شخص کے کھانے کی دعوت میں شرکت کرنا فی نفسہ مباح ہے ، البتہ اگر دعوت کے موقع پر ان غیر شرعی امور کے ارتکاب کا یقین ہو تو ایسی صورت میں اس دعوت میں شرکت کرنا جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی ! یایھا الذین امنوا لا تتخذوا الیھود و النصری اولیاء بعضھم اولیآء بعض و من یتولھم منکم فإنہ منھم إن اللہ لا یھدی القوم الظالمین اھ ( آیتـ 51 سورۃ المائدۃ )
و فی الھندیۃ: و عن محمد رحمہ اللہ تعالی ( إلی قولہ ) و لابأس بضیافۃ الذمی و إن لم یکن بینھما إلا معرفۃ کذا فی الملتقط، و فی التفاریق لا بأس بأن یضیف کافرا لقرابۃ أو لحاجۃ کذا فی التمرتاشی، و لا بأس بالذھاب إلی ضیافۃ أھل الذمۃ ھکذا ذکر محمد رحمہ اللہ تعالی و فی أضحیۃ النوازل المجوسی أو النصرانی إذا دعا رجلا إلى طعامه تكره الْإِجابة، وإِنْ قال : اشْتريت اللحم من السوق فإن كان الداعي نصرانيا فلا بأس به اھ ( کتاب الکراھیۃ الباب الرابع عشر فی أھل الذمۃ الخ ج 5 صـ 347 ط : ماجدیۃ )
و فی الدر المختار: (دعی إلی ولیمۃو ثمۃ لعب أو غناء قعد أو اکل ) لو المنکر فی المنزل ، فلو علی المائدۃ لا ینبغی أن یقعد بل یخرج معرضاً لقولہ تعالی: فلا تقعد بعد الذی کری مع القوم الظالمین ۔ ( فان قدر علی المنع فعل و الا ) یقدر ( صبر إن لم یکن ممن یقتدی بہ فان کان ) مقتدی ( و لم یقدر علی المنع خرج و لم یقعد ) لأن فیہ شین الدین و المحکی عن الامام کان قبل أن یصیر مقتدی ( و إن علم أو لا ) باللعب ( لا یحضر أصلا ) سواء کان ممن یقتدی بہ أو لا لأن حق الدعوۃ إنما یلزمہ بعد الحضور لا قبلہ إبن کمال اھ ( کتاب الحظر و الاباحۃ ج 6 ص 348 ،347 ط : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69981کی تصدیق کریں
0     1614
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات