غیر مسلم سے تعلقات

سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

فتوی نمبر :
59016
| تاریخ :
1996-12-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس بارے میں کہ :
(۱) اگر کوئی متعصب شیعہ جو سرِ عام صحابہ کرامؓ کو گالیاں دیتا ہو ، وہ فوت ہوجائے تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جاسکتی ہے یا کہ نہیں؟
(۲) مسئلہ معلوم ہونے کے باوجود اگر کچھ لوگ نماز پڑھ لیں تو نماز پڑھانے والے امام اور پڑھنے والے مقتدیوں کا شرعاً کیا حکم ہے اور ان کی کیا سزا ہے؟
(۳) مسلمانوں کے قبرستان میں اس کو دفن کیا جاسکتا ہے یا کہ نہیں؟ اور اگر کردیا گیا ہو تو اس کو منتقل کرنا چاہئے یا نہیں؟ نیز اگر منتقل کرنے میں جھگڑے کا خطرہ ہو ، یا قبرستان میں دفن کرتے وقت جھگڑے اور فتنہ کا خطرہ ہو تو پھر کیا کرنا چاہئے؟
(۴) شیعہ کے ساتھ کھانا پینا شرعاً کیسا ہے؟ اگر پڑوس میں رہتے ہوں اور ان کے گھر سے پکی ہوئی چیز یا کوئی اور چیز آئے تو اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز دیگر معاملات کا کیا حکم ہے؟
ازراہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں باحوالہ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو شیعہ صریح کفریہ عقیدہ رکھتے ہوں مثلاً حضرت عائشہ صدیقہؓ پر لگائی جانے والی تہمت کو برحق سمجھتے ہوں یا ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت کے منکر ہوں یا اس بات کا عقیدہ رکھتے ہوں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے وحی پہنچانے میں غلطی کی ہے یا تحریفِ قرآن کریم کے معتقد ہوں یا اس کے علاوہ اور کسی صریح نصِ قطعی کے مخالف عقیدہ رکھتے ہوں تو ایسے شیعہ بالاتفاق کافر ہیں، ان کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا، ان کا ذبیحہ کھانا، ان پر نمازِ جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا یا ان کے ساتھ دیگر معاملات میں مسلمانوں جیسا سلوک کرنا قطعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے پرہیز کرنا واجب ہے۔
اور جو شیعہ صریح کفریہ عقیدہ تو نہ رکھتے ہوں محض تفضیلی ہوں یعنی باقی صحابہ پر حضرت علیؓ کی افضلیت کے قائل ہوں، مذکورہ بالا عقائد رکھنے والوں کو کافر بھی سمجھتے ہوں اور کسی نصِ قطعی کے خلاف کوئی عقیدہ بھی نہ رکھتے ہوں تو ایسے شیعہ فاسق اور مبتدع ہیں، اور ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کرنا شرعاً جائز ہے، لہٰذا ان کے برتنوں میں یا ان کی دی ہوئی چیز کے کھانے، ان پر نمازِ جنازہ پڑھنے اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کی بھی شرعاً گنجائش ہے، البتہ اگر ان کے ہم مشرب اور ہم مسلک لوگ موجود ہوں تو احتیاط اور بہتری شرکت سے پرہیز کرنے میں ہی ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں جس شیعہ کا ذکر ہے اگر واقعۃً پہلی قسم سے تھا، تو جن لوگوں نے با وجود اس کے کفر کا علم ہوتے ہوئے اس پر نمازِ جنازہ پڑھی ہے، یا امام نے پڑھائی ہے تو ان سب نے ایک ناجائز اور فعلِ حرام کا ارتکاب کیا ہے، جس کی وجہ سے ان پر واجب ہے کہ وہ فوراً اپنے اس فعل پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار کریں، اور آئندہ کیلئے اس سے پرہیز کرنا بھی واجب ہے، اور جنہیں معلوم نہیں تھا وہ گناہگار بھی نہیں ہوئے، اب رہا مسلمانوں کے قبرستان میں ایسے شخص کو دفن کرنے کا مسئلہ تو قانونی کاروائی کے ذریعہ اگر اسے نکلوایا جاسکتا ہے تو نکلواسکتے ہیں، ورنہ فتنہ سے پرہیز کرنا ہر حال میں بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیۃ (ج۴، ص۲۳۷):اقول: نعم نقل فی البزازیۃ عن الخلاصۃ أن الرافضی إذا کان یسب الشیخین ویلعنہما فہو کافر، وإن کان یفضل علیًا علیہما فہومبتدع۔(وبعد اسطر) نعم لا شک فی تکفیر من قذف السیدۃ عائشۃؓ أو انکر صحبۃ الصدیق، أو اعتقد الألوہیۃ فی علی أو أن جبریل غلط فی الوحی، أو نحو ذٰلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔
وفی الھندیۃ (ج۴، ص۲۶۴):الرافضی إذا کان یسب الشیخین ویلعنہما والعیاذ باﷲ فہو کافر وإنکان یفضل علیا کرم اﷲ وجہہ علی ابی بکرؓ لا یکون کافرا إلا انہ مبتدع۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59016کی تصدیق کریں
0     1520
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات