غیر مسلم سے تعلقات

ہندو سے خدمت لینےکا حکم

فتوی نمبر :
13971
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

ہندو سے خدمت لینےکا حکم

میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمت کرتاہوں جہاں کام کرنے والوں کی تعداد تقریباً پینتیس (۳۵) ہیں , ان پینتیس لوگوں میں تین ہندو اور ایک کرسچن ہے , ان میں سے ایک ہندو جمادار بھی ہے جو پورا دن آفس میں رہتاہے اور استنجا خانہ صاف کرنے کے علاوہ آفس میں جھاڑو بھی دیتاہے اس کے علاوہ وہ فارغ ہوتاہے تو ہم بازار سے دوپہر کے کھانے کے لئے اس سے روٹیاں بھی منگواتے ہیں اور وہ پورا دن آفس میں رہتاہے تو کچن میں جو پانی پینے کے گلاس رکھے ہوتے ہیں ان میں پانی بھی پیتاہے اور باقی اسٹاف بھی , پانی کچن میں رکھے یوں ہی گلاسوں میں پیتے ہیں , اس کی دل آزاری نہ ہو اس لئے ہم نے اس کا گلاس الگ نہیں رکھا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کی پیے ہوئے گلاسوں میں پانی پی سکتے ہیں؟ اور اُس سے روٹیاں منگوا سکتے ہیں؟ اس کے ہاتھ سے لایا ہوا پانی پی سکتے ہیں؟ اور ایک اور شخص جو ہندو ہے آفس میں کام کرتاہے وہ دیوالی کا کیک ہمارے لئے لاتاہے جو کہ ایک بیکری کا بنایاہوا ہے اُسے کھا سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دیوالی یا ہندوؤں کے کسی دوسرے تہوار کا کیک لینا اور کھانا تو جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے جبکہ کافر سے روٹیاں یاکوئی دوسری چیز منگوانا اور اس کا استعمال شدہ گلاس اگر پاک ہو تو اس میں پانی لینا اگرچہ جائز ہے مگر ایسے شخص کے ساتھ ایسا دوستا نہ تعلق رکھنا جس کی وجہ سے اس کے کفر کی نفرت دل سے نکل جائے , درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الهندیة: واسلامه لیس بشرط أصلا فتجوز الإجارة والاستجار من المسلم والذمی والحربی والمستأمن الخ. (۴/ ۴۱۰)-
وفیها ایضًا قال محمد رحمه اللہ ویکره الأکل والشرب فی أوانی المشرکین قبل الغسل ومع هذا لو أکل أو شرب فیها قبل الغسل جاز ولا یکون اٰکلًا ولا شاربًا حرامًا وهذا اذا لم یعلم بنجاسة الأوانی (الٰی قوله) الأکل مع المجوسی ومع غیره من أهل الشرك أنه هل یحل أم لا وحکی عن الحاکم الإمام عبد الرحمٰن الکاتب أنه ان ابتلی المسلم مرة او مرتین فلا بأس به وأما الدوام علیه فیکره الخ. (۵/ ۳۴۷) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13971کی تصدیق کریں
0     864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات