احکام وراثت

بھائیوں کا اپنی بہنوں کو میراث سے محروم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69818
| تاریخ :
2023-12-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائیوں کا اپنی بہنوں کو میراث سے محروم کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے دادا کا انتقال ہوا ، جن کے ورثاء میں بیوہ، تین بیٹے اور دوبیٹیاں موجود تھیں، پھر دادی کا انتقال ہوا جس کے ورثاء بھی یہی تھے، پھر ہمارے والد صاحب اور چچاؤں نے کل جائیداد تین بھائیوں میں تقسیم کردی اور بہنوں کو حصہ نہیں دیا ، اب ہم ذاتی طور پر اپنی پھوپھیوں کے بچوں کو حصہ دینا چاہتے ہیں تو اس کاکیا طریقہ ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان کے مطابق اگر سائل کے والد اور چچاؤں نےوالدین کے ترکے کو آپس میں تقسیم کرکے اس میں اپنی بہنوں کو ان کاشرعی حصہ نہ دیا ہو تو ان کایہ عمل ظلم اورغصب پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام تھا ، اور اس سے شرعاً بہنوں (سائل کی پھوپھیوں ) کا حق ختم نہیں ہوا بلکہ وہ والدِ مرحوم کے ترکے میں بدستور حقدار ہیں ، چنانچہ اگر سائل کی پھوپھیاں حیات ہوں تو سائل اور اس کے دوسرے حقیقی اور چچازاد بہن بھائیوں کے ذمہ اپنی پھوپھیوں اور پھوپھیوں کے وفات کی صورت میں ان کی اولاد اور ورثاء کو ان کا شرعی حصہ حوالہ کردیناشرعاً لازم اور ضروری ہے ، جس کا طریقہ کار ورثاء کی تفصیل اور ان وفات کی ترتیب ذکرکرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح : عن سعيد بن زيد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من أخذ شبراً من الأرض ظلماً ، فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين۔ (1/254)۔
و فی ردالمحتار : و الحاصل أنه إن علم أرباب الأموال و جب رده عليهم و إلا فإن علم عين الحرام لا يحل له و يتصدق به بنية صاحبه۔ (7/301)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69818کی تصدیق کریں
0     797
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات