احکام وراثت

مشترکہ رہائش کے دوران بڑے بھائی نے اپنی کمائی سے مکان بنایا ہو تو اس میں دیگر بھائیوں کے حصے دار ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
68578
| تاریخ :
2023-10-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مشترکہ رہائش کے دوران بڑے بھائی نے اپنی کمائی سے مکان بنایا ہو تو اس میں دیگر بھائیوں کے حصے دار ہونے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم چار (4) بھائی اور ایک (1) بہن ایک ساتھ رہتے تھے ، 2015 میں میرے والد کا انتقال ہوگیا اور اس کے ایک سال بعد میری والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ، بڑا بیٹا ہونے کے ناطے دونوں کے ہسپتال اور تدفین کا سارا خرچہ میں نے اٹھایا اور ان کے گزر جانے کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری میرے اوپر آگئی ، میرا بھائی "شاہ فیصل " گاؤں چلا گیا الگ ہو کر ، فرہاد اور بہن اس وقت اسکول پڑھ رہے تھے ، وسیم کام کرتا تھا اور اسکی تنخواہ بارہ (12)ہزار سے پندرہ (15)ہزار تک تھی ، اس تنخواہ میں اس کا ، اس کے بچوں کا خرچہ ،بجلی کا بل ، پانی ،ڈاکٹر وغیرہ سب میرے ذمہ تھا ، اسی دوران میں نے بہن کی شادی کا سارا خرچہ خود اٹھایا اور اس کے کچھ عرصے بعد میں نے چھوٹے بھائی فرہاد کی بھی شادی کروادی اور اس کی شادی کا سارا خرچہ میں نے کیا ، میں اس وقت دو (2) سے تین (3) لاکھ تک سیلری (تنخواہ) پر کام کررہا تھا ، وسیم مجھے پیسے دیتا تھا تقریباً 15 ہزار ،باقی جو بھی خرچہ ہوتا تھا ، وہ میں خود دیتا تھا ، اس وقت تمام بھائیوں میں میری ماہانہ آمدن سب بھائیوں سے زیادہ تھی تو میں نے کچھ پیسے جوڑ کر ایک مکان لے لیا ، میں نے اس گھرمیں اکیلے جانا مناسب نہیں سمجھا اور بھائیوں کو ساتھ لے گیا ،تاکہ یہ لوگ کرائے سے بچ جائیں ، اب 2023 میں ہمارے بچے بڑے ہوگئے ہیں اور ہم الگ ہونا چاہتے ہیں ، آپ کے علم میں، میں نے ساری بات ڈال دی ، اب اس دوران میں نے جو بھی بنایا گھراور کاروبار ، اس میں میرے بھائیوں کے پیسے استعمال نہیں ہوئے ، میرے بھائیوں نے جو بھی کمایا اور میرے حوالے کیا ،میں نے اس سے بڑھ کر ان پر خرچ کیا جو میں نے اوپر بیان کیا ہے ،لہذا اس سلسلے میں آپ صاحبان میری رہنمائی فرمائیں کہ جو بھی میں نے بنایا ہے اس میں میرے ساتھ میرے بھائیوں کا حصہ بنتا ہے یانہیں ؟ تاکہ کل بروز قیامت اپنے بھائیوں کا مجرم نہ بنوں ۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل نے اپنے ذاتی پیسوں سے اپنے لئے کاروبار شروع کیا ہو یا اپنے لئے گھر بنایا ہو ، اس میں دیگر بھائیوں کی یا مرحوم والدین کے ترکہ کی رقم شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور گھر اور کاروبار سائل کی ملکیت ہے ، سائل کے دیگر بھائیوں یا بہن کا شرعاً اس میں کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی ان کو مطالبہ کا حق حاصل ہے ، البتہ اگر سائل اپنے کسی بھائی بہن کو اپنی جائیداد سے بخوشی کچھ دینا چاہے تو اسے مکمل اختیار حاصل ہے ، البتہ ایسا کرنا اس پر لازم نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلة احکام العدلیة : کل یتصرف فی ملکہ کیفما شاء ، لکن اذا تعلق حق الغیر بہ فیمنع المالک من تصرفہ علی وجہ الاستقلال اھ (ص/230)۔
و فی الدر المختار: (و ما حصله أحدهما فله و ما حصلاه معا فلهما)
و فی الشامیة: (قوله: و ما حصله أحدهما) أي بدون عمل من الآخر(الیٰ قولہ) مطلب: اجتمعا في دار واحدة و اكتسبا و لا يعلم التفاوت فهو بينهما بالسوية ثم ذكر خلافا في المرأة مع زوجها إذا اجتمع بعملهما أموال كثيرة، فقيل هي للزوج و تكون المرأة معينة له، إلا إذا كان لها كسب على حدة فهو لها اھ (4/325)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68578کی تصدیق کریں
0     2491
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات