السلام علیکم۔
سوال یہ ہے کہ میرے دادا ابو ہم سے الگ رہتے ہیں۔اور ماہانہ خرچہ بہت زیادہ طلب کرتے ہیں۔کیا ان کو ذاتی رقم کےساتھ زکوۃ ملا کر دے سکتے ہیں،یاصرف ذاتی رقم دیں،مکس دیں،یا صرف زکوۃ دیں۔
واضح ہوکہ اپنے اصول و فروع کو زکوۃ کی رقم دینا درست نہیں،اور داد چونکہ اصول میں شمار ہوتا ہے،اس لئے سائل یا اس کے کسی بہن بھائی کا اپنے دادا کو زکوۃ کی رقم دینا درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدر:ولا الی من بینھما ولادالی اصلہ وان علا کابویہ واجدادہ وجداتہ من قبلھا وفرعہ وان سفل الخ (2/346)۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1