مدرسہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانا جائز ہےیا نہیں؟ ہمارے یہاں اس کے متعلق اختلاف ہو رہا ہے.
مدرسے میں حفاظت کی غرض سے (عو امی مقامات پر) سی سی ٹی وی (CCTV)کیمرے کے نصب کرنے شرعاً گنجائش ہے ۔
کما فی شرح المجلۃ : الضرورات تبیح المحظورات ھذہ قاعدہ اصولیۃ ماخوذۃ من النص وھو قولہ تعالیٰ (الامااضطرتم الیہ)والاضطرار :الحاجۃ الشدیدہ،والمحظور المنھی عن فعلہ،یعنی ان الممنوع شرعاً ،یباح عند الضرورۃ(1/55)۔