محرم کی نیاز کا حکم کیا ہے ؟ جائز ہے یا نہیں ؟
محرم کی نیاز سے اگر ’’نیاز حسین‘‘ یا ’’نیازِ کربلا‘‘ یا کوئی بھی ایسی نیاز مراد ہے جو غیر اللہ کے نام پر ہو تو اس کا کھانا وغیرہ شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر وہ نیاز محض ایصالِ ثواب کی خاطر ہو تب بھی چونکہ ان مخصوص دنوں میں نذر ونیاز اہلِ بدعت کا شعار بن چکاہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ اس کے پکانے، کھانے اور اُسے تقسیم کرنے سے اجتناب کیا جائے، تاکہ اس رسم بد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ شکنی ہو۔
کما فی التنزیل العزیز: ﴿إنّما حرّم علیکم المیتة والدّم ولحم الخنزی وما أهلّ لغیر اللہ﴾ (البقرة: ۱۷۳)-
وفی مشکاة المصابیح: وعن جابر قال: قال رسول اللہﷺ: ’’امّا بعد فانّ خیر الحدیث کتاب اللہ وخیر الهدی هدی محمد وشر الأمور محدثاتها وکلّ بدعة ضلالةٌ‘‘. (رواه مسلم: رقم ۱۴۱)-