احکام نماز

کرسی پر نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
65350
| تاریخ :
2018-06-25
عبادات / نماز / احکام نماز

کرسی پر نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

بخدمت جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، ایک سوال (مسئلہ) کا جواب درکار ہے، ہمارے گاؤں کی مسجد میں دوسری مساجد کی طرح بیمار، کمزور یا بزرگ نمازیوں کے لۓ لکڑی، پلاسٹک کی کرسیاں رکھی ہوئی ہیں تا کہ وہ ان پر بیٹھ کر نماز ادا کر سکیں ، اس طرح وہ سجدہ زمین کے بجائے لکڑی کے تختے پر کرتے ہیں ، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواباً فیکس کے ذریعے وضاحت فرماد یں کہ اس طرح کرسی پر بیٹھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو شخص زمین پر سر ٹکا کر سجدہ کرنے سے عاجز ہو ، لیکن قیام اور رکوع پر قادر ہو تو اس کو چاہیۓ کہ قرأت با قاعد ہ کھڑے ہو کر کرے اور رکوع بھی با قاعدہ کھڑے ہو کر کرے اور اگر رکوع پر قدرت نہ ہو تو رکوع کا اشارہ کھڑے ہو کر بھی کر سکتا ہے اور بیٹھ کر بھی اور سجد ہ بیٹھ کر اشارے سے کرے ، اگر بقیہ رکعتیں بھی اس طرح پڑھ سکتا ہو تو اسی طرح پڑھے ، لیکن اگر پوری نماز ہی بیٹھ کر پڑھ لے تو یہ بھی جائز ہے ۔
تاہم رکوع اور سجدہ سے معذوری کی صورت میں زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنازیادہ بہتر ہے، بلا عذر اور مجبوری کے کر سی کا استعمال نہیں کرنا چاہیۓ ، البتہ عذر اور مجبوری کی صورت میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا بھی جائز اور درست ہے ، اور اس صورت میں رکوع اور سجدے کے لۓ اشارہ کر نا بھی جائز ہے اور اگر سامنے کرسی کی نشست کے برابر یا اس سے معمولی اُونچی چیز پر سر ٹکاکر سجدہ کر لے تو یہ بھی جائز ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار: (وإن تعذرا ) ليس تعذرهما شرطا بل تعذر السجود كاف (لا القيام أوما) بالهمز ( قاعدا ) وهو أفضل من الإيماء قائما لقربه من الأرض (ويجعل سجوده أخفض من ركوعه) لزوما
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله بل تعذر السجود كاف) نقله في البحر عن البدائع وغيرها. وفي الذخيرة: رجل بحلقه خراج إن سجد سال وهو قادر على الركوع والقيام والقراءة يصلي قاعدا يومئ؛ ولو صلى قائما بركوع وقعد وأومأ بالسجود أجزأه، والأول أفضل لأن القيام والركوع لم يشرعا قربة بنفسهما، بل ليكونا وسيلتين إلى السجود. اهـ (2/ 97)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65350کی تصدیق کریں
0     765
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات