نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے استنجاء کرنے کے بعد پانی استعمال کرنا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
62632
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے استنجاء کرنے کے بعد پانی استعمال کرنا لازم ہے؟

صرف ٹشو پیپر سے پیشاب خشک کرکے وضو اور نماز ہوجاتی ہے یا پانی سے پاکی حاصل کرنا ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر پیشاب کے قطرے جسم پر نہ لگے ہوں تو صرف ٹشو پیپر کے ذریعہ استنجاء کرنا بھی کافی ہے،البتہ ٹشوپیپر کے بعد پانی کا استعمال بھی کیا جائے تو اس میں زیادہ طہارت پائی جاتی ہے اور یہ پسندیدہ عمل بھی ہے،لہذا اس کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (التوبة: 108الآیة)
وفی الفتاوی الھندیة: والاستنجاء بالماء أفضل إن أمكنه ذلك من غير كشف العورة وإن احتاج إلى كشف العورة يستنجي بالحجر ولا يستنجي بالماء. كذا في فتاوى قاضي خان والأفضل أن يجمع بينهما. كذا في التبيين قيل هو سنة في زماننا وقيل على الإطلاق وهو الصحيح وعليه الفتوى. كذا في السراج الوهاج اھ (1/48)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 62632کی تصدیق کریں
0     774
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات