احکام نماز

دعاءِ قنوت بھول کر رکوع میں جانے کی صورت میں قیام کی طرف لوٹنا

فتوی نمبر :
61380
| تاریخ :
2007-05-14
عبادات / نماز / احکام نماز

دعاءِ قنوت بھول کر رکوع میں جانے کی صورت میں قیام کی طرف لوٹنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھتے ہوئے قنوت پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں یاد آجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ براہ ِکرم جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی صورت میں بہتر یہ ہے کہ قیام کی طرف واپس ہونے کی بجائے اپنی نماز جاری رکھے، اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ولو نسيه) أي القنوت (ثم تذكره في الركوع لا يقنت) فيه لفوات محله (ولا يعود إلى القيام) في الأصح لأن فيه رفض الفرض للواجب (فإن عاد إليه و قنت و لم يعد الركوع لم تفسد صلاته) لكون ركوعه بعد قراءة تامة (و سجد للسهو) قنت أولا لزواله عن محله اھ(2/ 9)۔
و فی الفتاوى الهندية: و لو نسي القنوت فتذكر في الركوع فالصحيح أنه لا يقنت في الركوع و لا يعود إلى القيام. هكذا في التتارخانية اھ(1/ 111)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61380کی تصدیق کریں
0     1201
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات