غیر مسلم سے تعلقات

فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

فتوی نمبر :
60309
| تاریخ :
2004-03-20
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :
(۱) جس آدمی سے صبح کی دو سنتیں قضا ہوجائیں تو اب ان کی قضا ہے کہ نہیں؟ اگر قضا ہے تو اس کی ترتیب کیا ہے؟
(۲) جب فرض نماز کھڑی ہو تو اس وقت سنتیں پڑھنا کیسا ہے؟ خاص کر صبح اور ظہر کی سنتیں جو قبل از فرض پڑھی جاتی ہیں؟
(۳) غیر مسلم کا ہدیہ (ہبہ) مسلمان کو قبول کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس ارادہ کے ساتھ وہ ہدیہ قبول کرے ؟ اور اگر جائز نہیں تو اس ہدیہ کو قبول کرلیا تو پھر اس چیز کا کیا حکم ہے؟
(۴) مسجد کے اندر دنیاوی باتیں کرنا حرام ہے اور یہاں پر جامع مسجد محمدی کے اندر طلباء کرام گپ شپ مذاق وغیرہ کرتے ہیں ان کا کیاحکم ہے؟
تفصیل کے ساتھ آگاہ فرماکر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱ ،۲) اگر کسی مجبوری کی بناء پر ظہر کی محض سنتیں رِہ جائیں تو جماعت کے بعد بھی وقت کے اندر پڑھ لینی چاہۓ ، وقت گذر جانے کے بعد ان کی کوئی قضا نہیں ، البتہ صبح کی سنتوں کے زیادہ مؤ کد ہونے کی وجہ سے طلوعِ آفتاب کے بعد سے زوال تک ان کے پڑھ لینے کی گنجائش ہے ، اس کے بعد نہیں۔
(۳) اگر کسی غیر مسلم کا مسلمان کو ہدیہ دینے سے مقصد اسے اپنے مذہبِ باطل کی طرف راغب کرنا اور لالچ دینا مقصود نہ ہو تو ایسے غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا جائز ہے ، ورنہ اس سے احتراز لازم ہے۔
(۴) مسجد جو خانۂ خدا ہے اس میں غیر شرعی امور پر بحث مباحثہ اور مزاح وغیرہ کرنا بلاشبہ ناجائز ہے جس سے احتراز ہر مسلمان پر لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60309کی تصدیق کریں
0     663
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات