احکام نماز

حالتِ قعدہ میں کہنیاں رانوں پر رکھنا

فتوی نمبر :
59842
| تاریخ :
2013-02-02
عبادات / نماز / احکام نماز

حالتِ قعدہ میں کہنیاں رانوں پر رکھنا

حضرت مفتی صاحب! السلام علیکم
اللہ تعالیٰ کی ذات سے اُمید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہوں گے، ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ قعدہ کی حالت میں کہنیاں رانوں پر رکھے یا رانوں سے نہ ملنے دے؟ درست طریقہ بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دورانِ قعدہ حالتِ مسنونہ پر بیٹھنے کی صورت میں کہنیاں پہلوؤں کے برابر ہو جاتی ہیں اور یہی درست طریقہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: وإذا رفع رأسه من السجدة الثانية في الركعة الثانية افترش رجله اليسرى) وجلس عليها ونصب اليمنى نصبا ووجه أصابعه نحو القبلة ووضع يديه على فخذيه وبسط أصابعه اھ (1/ 75)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59842کی تصدیق کریں
0     501
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات