احکام نماز

قیام سے معذور شخص دورانِ نماز صف کے درمیان میں بیٹھ کر نماز پڑھے یا صف کے کنارے پر؟

فتوی نمبر :
59500
| تاریخ :
2003-02-02
عبادات / نماز / احکام نماز

قیام سے معذور شخص دورانِ نماز صف کے درمیان میں بیٹھ کر نماز پڑھے یا صف کے کنارے پر؟

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص معذور ہے کھڑا نہیں ہوسکتا، ایسا شخص دورانِ نماز صف کے درمیان بیٹھ کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے یا کہ صف کے کنارے پر بیٹھ کر نماز پڑھے؟
قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دونوں صورتوں کے موافق عمل کرنے کی گنجائش ہے لہٰذا بوقتِ نماز جیسے ممکن ہو اس کے موافق عمل کرسکتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59500کی تصدیق کریں
1     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات