کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک مولوی صاحب سے سنا ہے کہ عینک کے ساتھ نماز پڑھنا پڑھانا مکروہ ہے اور اس بات کا حوالہ بخاری و مسلم اور ابوداؤد کا دیا ہے تو اب پوچھنا یہ ہے کہ کراچی کے اکثر آئمہ کرام چشمہ لگاکر نماز پڑھتے پڑھاتے ہیں تو ان کی نماز درست ہوتی ہے یا نہیں؟
شریعت کی رو سے اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔ بینوا توجروا!
اگر عینک کے ہوتے ہوئے حالتِ سجدہ میں ناک اور پیشانی دونوں زمین پر اچھی طرح ٹکتے ہوں، تو اس صورت میں عینک کے ہوتے ہوئے بھی نماز کی ادائیگی بلاکراہت جائز اور درست ہے۔ وﷲ اعلم!