السلام علیکم! میں زاہدہ اقبال قاضی سعودی عرب میں رہائش پذیر ہوں۔ آج سے پانچ ماہ پہلے جب میں خریداری کرنے باہر گئی تھی تو اُس کے بعد مجھے بائیں گھٹنے میں درد ہوا اور اس وقت سے اب تک یہ موجود ہے، دوائی لیتی ہوں تو کچھ آرام آجاتا ہے۔ اب کل سے دائیں گھٹنے میں بھی درد شروع ہو گیا ہے۔ آپ مجھے کوئی قرآن پاک سے حل بتائیں۔
درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر درج ذیل آیتوں کو پڑھ کر تین مرتبہ دم کیا کریں، ان شاء اللہ بہت جلد صحتیابی ہوگی۔
﴿وَبِالْحَقِّ أَنْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا﴾ (الإسراء: 105)
(ماخوز از اعمال قرآنی) واللہ أعلم بالصواب!