کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس چیز پر لفظ NIKE لکھا ہوا ہو اس کا استعمال حرام ہے یا حلال؟ اور لفظ NIKE کس زبان کا لفظ ہے؟ اور کیا معنیٰ ہے؟
لغوی اعتبار سے لفظ NIKE کا معنیٰ کسی گروہ یا جماعت کا چیف اور سردار کے ہیں اگر واقعۃً مذکور کمپنی مالکان نے یہی معنیٰ مراد لیا ہوتو اس معنی کے اعتبار سے اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کھیل وغیرہ کے سامان میں ہماری کمپنی کی مصنوعات اپنی عمدگی کی بناء پر سردار کی سی حیثیت رکھتی ہے وغیرہ، اس اعتبار سے لفظ NIKE کے استعمال میں کوئی خرابی اور ضرر نہیں بلکہ اس کا استعمال مباح ہے۔
اور اگر اس سے کوئی باطل معنیٰ مراد ہو جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے ہمارے یہاں دار الافتاء میں سعودیہ سے ایک تحریر اور بچوں کے لباس سے متعلق کچھ نقوش اور مکتوب عبارتیں بھی بھیجی گئی تھیں اس تحریر میں لفظ NIKE کو ’’الٰہ الحُبْ‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مشرکین (جو لا تعداد معبودانِ باطلہ کے معقتد ہیں) اس سے محبت کا ’’اِلٰہ اور معبود‘‘ مراد لیتے ہیں اگرو اقعۃً اسی معنیٰ کی بناء پر اس لفظ کو عام کیا جارہا ہے تو اس صورت میں مذکور نشان والے لباس وغیرہ کا استعمال سے کفار و مشرکین کے ساتھ ان کے اس باطل عقیدے میں ہم خیال ہونے کے مترادف ہے لہٰذا اس صورت میں مذکور نشان والے لباس وغیرہ کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0