مصارف زکوۃ و صدقات

استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

فتوی نمبر :
51271
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

بسمﷲ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ، عرض گزارش یہ ہے کہ دو تین افراد ایک گاؤں میں دینی مکتب شروع کرنا چاہتے ہیں اُس گاؤں اور اُس کے اطراف میں کوئی مدرسہ یا مکتب کا نظم نہیں ہے اوربے دینی بہت ہے تو اِس گاؤں کے دو تین افراد مل کر مکتب شروع کر رہے ہیں تو ظاہر ہے اُس میں ایک مُعلم کی ضروت پیش آئیگی تواِن حضرات نے ایک معلم رکھا جسکا ہدیہ دس ہزار مقرر ہوا ہے جو یہ دو تین افراد مل کر دیں گے اُس میں ایک شخص نے کہا کہ میرے پاس زکوٰۃ کے پیسے ہیں اگر یہ پیسے مکتب کے معلم کو دینا جائز ہوتو میں پانچ ہزار ہر ماہ دونگا، تو کیا شرعی طور پر یہ شخص مکتب کے معلم کو زکوٰۃ کے پیسے دے سکتا ہے؟ فقط والسلام
سائل: محمد عثمان خان (الھند)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ادائیگی زکوۃ کی صحت کے لیے ضروری ہے، کہ زکوۃ کی رقم مستحق زکوۃ، غیرسید شخص کو بلاعوض دیکر مالک وقابض بنادیاجائے، جبکہ کسی معلم کی تنخواہ اس کی محنت کا عوض اور صلہ ہے، جو اس کا واجبی حق ہے، اس لیے کسی استاد یا ملازم کو اس کی اجرت کے بدلہ زکوۃ کی رقم دینا جائز نہیں، ورنہ دینے والے کی زکوۃ شرعا ادا نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی ردالمحتار علی الدر: (2/356)
"ولو دفعها المعلم لخلیفته إن کان بحیث یعمل له لو لم یعطه صح، و إلا لا.
(قوله: وإلا لا )؛ لأن المدفوع یکون بمنزلة العوض".
وفی الفتاویٰ الهندیة: ( 1/170 )
"فهي تملیك المال من فقیر مسلم ... بشرط قطع المنفعة عن المملك من کل وجه".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51271کی تصدیق کریں
1     3207
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات