نذر و نیاز

نذر و نیاز کی شرعی حیثیت اور وسیلے سے دعا کرنا

فتوی نمبر :
49905
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / نذر و نیاز

نذر و نیاز کی شرعی حیثیت اور وسیلے سے دعا کرنا

کیا ” نذر و نیاز“ حلال ہے یا حرام ؟ اور کسی ایک کو دعا میں وسیلہ بنانے کے متعلق اللہ کے کیا احکامات ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ” نذر و نیاز“ بھی دوسری عبادت کی طرح ایک عبادت ہے، جو صرف اللہ ہی کیلئے خاص ہے، اس لیے غیر اللہ کے نام کی ” نذر و نیاز“ جائز نہیں، البتہ اگر یہ صورت اختیار کی جائے کہ ” نذر و نیاز“ تو اللہ کیلئے ہو، لیکن اس کا ثواب بزرگان ِدین کیلئے ہو تو یہ جائز اور مستحسن ہے، اسی طرح ”اہلِ سنت والجماعت“ کے نزدیک انبیاءِ کرام، اولیاءِ کرام اور اعمال صالحہ کے وسیلے اور طفیل سے دعا مانگنا بلا شبہ جائز اور درست ہے ، البتہ براہِ راست کسی بزرگ سے مانگنا جائز نہیں، کیونکہ اس طرح مانگنا شرک ہے، جو کہ ناجائز و حرام ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في صحيح البخاري: عن أنس: أن عمر بن الخطاب كان إذا قحطوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب. فقال: أللّٰهُمَّ إنا كنا نتوسل إليك بنبينا فتسقينا، وإنا نتوسل إليك بعم نبينا فاسقنا، قال فیسقون اھ (2/27/رقم (1010)
وفي التفسير روح المعاني: الثاني أن الناس قد أكثروا من دعاء غير الله تعالى من الأولياء الأحياء منهم والأموات وغيرهم، مثل يا سيدي فلان أغثني، وليس ذلك من التوسل المباح فی شيء، واللائق بحال المؤمن عدم التفوه بذلك وأن لايحوم حول حماه، وقد عدّه أناس من العلماء شركا وأن لا يكنه، فهو قريب منه ولاأرى أحدا ممن يقول ذلك إلا وهو يعتقد أن المدعو الحي الغائب أو الميت المغيب يعلم الغيب أو يسمع النداء ويقدر بالذات أو بالغير على جلب الخير ودفع الأذى وإلا لما دعاه ولا فتح فاه۔اھ (3/297)
وفي البحر الرائق: وأما النذر الذي ينذره أكثر العوام على ما هو مشاهد (إلی قوله) فهذا النذر باطل بالإجماع لوجوه منها أنه نذر مخلوق والنذر للمخلوق لا يجوز؛ لأنه عبادة والعبادة لا تكون للمخلوق ومنها أن المنذور له ميت والميت لا يملك ومنها إن ظن أن الميت يتصرف فی الأمور دون الله تعالى واعتقاده ذلك كفر۔ اھ (2/321)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49905کی تصدیق کریں
0     1038
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بال کٹوانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • 9 اور 10 محرم کو نذر و نیاز دلانا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • غیر اللہ کے نام پر نذر و نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • گیارھویں شریف کا کھانا صرف اللہ کے نام کی نیاز

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • ’’نیاز‘‘ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • "محمد" نام رکھنے کی نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نذر و نیاز کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کے ایام میں دوسروں کے ہاں سے آیا ہوا حلیم کھا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نیاز کسے کہتے ہیں ؟اور اسے کرانا چاہیے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • اہل تشیع کے کونڈوں کی نیاز کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کی نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
Related Topics متعلقه موضوعات