عرس و میلاد

میلاد منانا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
48336
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / عرس و میلاد

میلاد منانا کیسا ہے؟

کیا میلاد منانا جائز ہے ؟ اور میلاد کے اختتام پر کھڑے ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا کیا شرعی طور پر جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضور اکرم ﷺ کی سیرت و حالات پر مسلمانوں کو مطلع کرنا اسلام کا اہم ترین فرض ہے اور ساری تعلیمات اسلامیہ کا خلاصہ ہے، اگر کوئی مسلمان حضور کی ولادت، معجزات ، غزوات و غیرہ کا ذکر بطرز وعظ و درس بغیر پابندی رسوم کے کرے تو بے شمار برکتوں کا باعث ہو گا، مگر اس کو کسی خاص مہینہ ، دن ، تاریخ اور مخصوص طریقہ کے ساتھ مقید کرنا اور اس قسم کی مجالس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا اعتقاد اور اس نظریہ سے قیام کرنا اور اسی طرز کو ذکر مبارک کے لیے لازم سمجھنا اور جو ایسا نہ کرے اس کو نظر حقارت سے دیکھنا اور اس کو مختلف القاب سے نوازنا ایسے امور ہیں جن کی وجہ سے ایک جائز، بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہے ، چہ جائیکہ ایسا امر جس کا قرون مشهود لها بالخیر (صحابہ ، تابعین، تبع تابعین) سے کوئی ثبوت نہ ہو، نیز یہ طریقہ حضور ﷺ کے وسیع اور عمومی ذکر کو محدود کرنے کے مترادف ہے، اس لیے 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے نام پر مجالس منعقد کر کے مختلف ناجائز اور غیر ثابت شدہ امور کے اہتمام سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (3)} [المائدة: 3]
و في المعجم الكبير للطبراني : عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «اتَّبِعُوا، وَلَا تَبْتَدِعُوا فَقَدْ كُفِيتُمْ، كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ» الحديث (154/9)
وفي الفتاوى البزازية: وقد صح عن ابن مسعود رضى الله عنه انه سمع قوماً اجتمعوا في مسجد يهللون و يصلون عليه الصلوة والسلام جهراً فراح اليهم ، فقال ما عهدنا ذالك على عهد عليه السلام وما اراكم الا مبتدعين ، فمازال يذكر ذالك حتى اخرجهم عن المسجد اهـ (378/6)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طہ ریاض عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48336کی تصدیق کریں
0     657
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عرس اور میلاد منانے اور کونڈوں اور مرنے کے بعد قل شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   عرس و میلاد 0
  • میلاد، نیاز، چہلم،کونڈے اور قادیانی کے گھر کے کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الاول کے دن چندہ کر کے ثواب کی نیت سے کچھ پکا کر صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 2
  • عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • منی کی راتوں میں عورتوں کا میلاد پڑھنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 1
  • عید میلاد النبی کی اسلام میں کیا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منانے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا نا جائز ہے تو صد سالہ جشنِ دیوبند منانا کیوں جائز ہے

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • بارہ ربیع الأول کو حلوہ پکانا اور غریبوں میں تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عرس منانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 0
  • نبی کریمﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لئےجلسہ منعقد کر نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبی منا نے کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • چہلم کا حکم

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • محفلِ میلاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • کیاعرس منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد کاکھانا کھانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا اور تاریخ وفات کی تحقیق

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • میلاد منانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • برتھ ڈے کیک بناکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   عرس و میلاد 0
  • عید میلاد النبیﷺ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   عرس و میلاد 1
Related Topics متعلقه موضوعات