نجاسات اور پاکی

واش روم کے لوٹے کی پر گیلے ہاتھ لگنے سے کیا وہ ناپاک ہو جایئں گے؟

فتوی نمبر :
47030
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واش روم کے لوٹے کی پر گیلے ہاتھ لگنے سے کیا وہ ناپاک ہو جایئں گے؟

میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں ،یہاں کے واش روم جو آدمی صاف کرتا ہے ، وہ کسی بھی احتیاط سےکام نہیں لیتا ، ناپاک ہاتھ لوٹے کو لگ گئے یا‬‎ ‎‫ٹوٹیوں ، کنڈی وغیرہ کو ، تو اب گیلے ہاتھ ٹوٹی یا لوٹے کی ہتھی کو لگ گئے انہی ہاتھوں سے شلوار پکڑ کر نالا باندھ لیا ،تو اس ضمن میں پاکی ناپاکی کے بارے میں کیا حکم ہے‬‎‬‬‬‬‬‬‬‬؟‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واش روم صاف کرنے کے بعد اگر لوٹے اور نلکوں میں ظاہری طور پر کوئی نجاست نظر نہ آتی ہو، تو فقط لوٹے یا نلکوں میں صفائی کرنے والے کا ہاتھ‬‎‬‬‬‬ لگانے سے ہاتھ اور کپڑے نجس نہ ہونگے ، تاہم اگر احتیا طاً خود ان چیزوں پر پانی بہا کر پھر استعمال کیا جائے ، تو پھر یہ اشکال بھی نہ رہے گا۔‬‎‬‬‬‬

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47030کی تصدیق کریں
0     912
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات