صدقہ

صدقہ کرنے کے باوجود نقصان کیوں ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
43612
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

صدقہ کرنے کے باوجود نقصان کیوں ہوتا ہے؟

میں باقاعدگی کے ساتھ حسب توفیق صدقہ کا اہتمام کرتا ہوں، لیکن اس کے باوجود ہر سال میر ا چھوٹا موٹا نقصان ہو جاتا ہے جیسے کبھی مسجد سے جوتے چوری ہو جاتے ہیں تو کبھی گاڑی پر کوئی سامان گم جاتا ہے، میراذریعہ معاش بھی سو فیصد حلال ہے الحمد للہ ، میں بہت پریشان ہوں، راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صدقہ بلاشبہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، اس لیے سائل کو حسب سابق صدقہ کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، تاہم یہ بھی جان لینا چاہیے کہ مؤمن پر بعض دفعہ مصیبتیں آتی ہیں تاکہ وہ جب اس پر صبر کرے تو اس کے گناہ معاف ہوں، درجات بلند ہوں جبکہ بعض دفعہ کسی شخص پر کوئی بڑی مصیبت آنی ہوتی ہے، مگر اس کے صدقہ یا دعا کی وجہ سے وہ بڑی مصیبت ٹل جاتی ہے اور اس کے بجائے چھوٹی موٹی پریشانی لاحق ہوتی ہے ، اس لیے سائل کو مندرجہ بالا تمام پہلو ذہن میں رکھ کر ہر حال میں صبر و شکر کا مظاہرہ کرتے رہنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي شعب الإيمان: عن أنس بن [ص:53] مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " باكروا بالصدقة، فإن البلاء لا يتخطى الصدقة " اھ (5/ 52)
و في سنن أبي داود: عن عبد الله بن عمر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وهو على المنبر، وهو يذكر الصدقة، والتعفف منها، والمسألة: «اليد العليا خير من اليد السفلى، واليد العليا المنفقة، والسفلى السائلة» اھ (2/ 122) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43612کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ کی رقم بتاکر دینا لازم نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   صدقہ 0
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • صدقہ کرنے کے باوجود نقصان کیوں ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کیا صدقہ کے لئے کالا بکرا دینا ضروری ہے؟ مصارف صدقہ کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات کا صحیح اور افضل مصرف کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ میں بکرا ذبح کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات