جناب عالی! آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ: جب ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جائے، تو کیا استنجا کرنے کے بعد وضو کرنا پڑے گا، یا پھر صرف وضو ہی کرلیا جائے؟
خروجِ ریح کے ساتھ اگر کسی قسم کی گندگی نہ نکلی ہو، تو استنجا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ محض وضو کرلینا ہی کافی ہے۔
کما فی الشامیة: (قوله مثل ریح) فإنها تنقض لأنها منبعثة عن محل النجاسة لا لأن عینها نجسة؛ لأن الصحیح أن عینها طاهرة، حتی لو لبس سراویل مبتلة أو إبتل من الیتیه الموضع الذی تمر به الریح فخرج الریح لا یتنجس، وهو قول العامة وما نقل عن الحلوانی من أنه کان لا یصلی بسراویله فورع منه بحر اھ(136/1)