السلام علیکم مفتی صاحب! گزارش ہے کہ میری عمر اٹھائیس (28) سال ہے، اور کافی ٹائم سے میرے والدین میرے رشتے کی تلاش میں ہیں، کہیں مجھے پسند نہیں ہوتا اور جہاں پر میں پسند کرتا ہوں، وہاں رشتہ نہیں ہو سکتا، برائے مہربانی کسی عملِ قرآنی، استخارہ یا کسی اور ذریعہ سے فتویٰ دیں کہ کہیں میری شادی میں رکاوٹ/بندش تو نہیں؟ آپکا شکر گزار!
رشتے اور شادی کا جو وقت من جانب اللہ مقرر ہے، اس وقت پر ان شاء اللہ ضرور ہو گا، آپ رشتے کا انتخاب اپنے والدین کے سپرد کر دیں، یہ آپ کے حق میں ان شاء اللہ بہتر رہے گا، نیز پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کا بھی اہتمام کریں اور درج ذیل عمل بھی کریں، ان شاء اللہ اپنی مراد میں جلدی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
”سورۂ طٰہٰ“ کی آیت نمبر(۱۳۱/۱۳۲) ” {وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى ، وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى} [طه: ۱۳۱، ۱۳۲] “لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہیں۔