امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں اور امتحانی سینٹر میں جو ممتحن آیا ہوا ہو، ہماری نگرانی کے لیے، اُس کا دل میرے لیے نرم ہو جائے، ایسا وظیفہ بتائیں،اور نظرِ بند کے لئے بھی کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جو میں اپنا پیپر لکھنے کے بعد اس پیپر پر دم کر دوں، تا کہ جب میرا پیپر چیک ہو تو میری غلطیاں پیپر چیک کرنے والے کو نظر نہ آئیں، اور ممتحن پر بھی دم کردوں نظرِ بند کے لیے، جو امتحانی سینٹر میں آیا ہوا ہو۔
سائل کو چاہیئے کہ امتحان کے لئے مکمل تیاری کرے ، تیاری کیے بغیر عملیات سے اپنا کام چلانے کی فکر میں نہ رہے ، تاہم تیاری اور محنت کے ساتھ ذیل میں دیا گیا وظیفہ بھی کیا جائے تو ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔
”امتحان کی رات دو سو مر تبہ ”یَا عَلِیْمُ “ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر سو جائیں ، اور پرچہ شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھ کر”ربِّ يسِّرْ ولاتعَسِّرْ وتَمِّمْ بِالْخَيْرِ“ گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر دیں، اور پرچہ ختم کر کے پرچہ دینے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیں:-
” حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ،وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ،أنْتَ رَبِيْ أنْتَ حَسْبِيْ أنْتَ رَبِيْ فی الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاُفَوِّضُ أمْرِىْ إلَی الله “