ایک عورت جو دین و دنیا میں نکمی ہو، اگر وہ اپنے نکمے پن سے چھٹکارا چاہتی ہو اور وہ دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہونا چاہتی ہو، حلال روزی جو سود سے پاک ہو کمانا چاہتی ہو اور جن پر وہ انحصار کرتی ہے، وہ اس کی مزید ذمہ داری نہ اٹھانا چاہیں اور وہ ایک باعزت روزگار کی خواہش مند ہو کہ اسے کسی کی محتاجی نہ رہے سوائے اللہ کے، توایسے میں اسے کیا کرنا چاہیے؟نیز شدید گھبراہٹ ،پریشانی اور مایوسی کے چھٹکارے کے لئے کوئی دعا بتا دیں، جو انسان میں ہمت و قوت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں ہرطرح کے درد کو دور کر کے اس میں چستی اور توانائی بھر دے، تاکہ انسان اپنے تمام جائز کام احسن طریقے سے انجام دے سکے۔
سائلہ کو چاہیے کہ گناہوں سے بچتے ہوئے پانچ وقتہ نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ہر روز صبح”سورۂ یٰسین“پڑھا کریں، ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ پریشانی سے نجات عطاء فرمائیں گے۔ (ماخوذ از اعمالِ قرآنی)