اوقات نماز

زوال کے وقت عبادات کے ممانعت کی وجہ

فتوی نمبر :
38167
| تاریخ :
2019-09-05
عبادات / نماز / اوقات نماز

زوال کے وقت عبادات کے ممانعت کی وجہ

السلام علیکم!
مجھ سے کسی نے یہ سوال کیا ہے کہ زوال کے وقت نوافل یا قرآن پاک کی تلاوت کیوں نہیں کر سکتے ؟ مہربانی کرکے اس کا جواب دیجئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سورج کے طلوع، غروب اور استواء ( جس کو ہمارے عرف میں وقتِ زوال کہتے ہیں) کے اوقات میں سورج پرست لوگ سورج کی عبادت کرتے ہیں، اور شیطان بھی سورج کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اس لئے اس وقت کی عبادت میں سورج پرست لوگوں کی مشابہت اور شیطان کی پرستش کی مشابہت ہوجاتی ہے، اس وجہ سے احادیثِ مبارکہ میں ان اوقات میں کسی قسم کی نماز سے منع کیا گیا ہے تاکہ آفتاب پرست لوگوں سے مشابہت نہ ہو، جبکہ مذکور اوقات میں تلاوتِ قرآن کریم ممنوع نہیں ہے، تاہم افضل یہ ہے کہ ان اوقات میں تلاوت کے بجائے دوسرے ذکر و اذکار، دعا، درود شریف، اور تسبیحات و غیرہ کا اہتمام کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البدائع: أما الذي يكره التطوع فيها لمعنى يرجع إلى الوقت فثلاثة أوقات: أحدها ما بعد طلوع الشمس إلى أن ترتفع وتبيض، والثاني عند استواء الشمس إلى أن تزول، والثالث عند تغير الشمس وهو احمرارها، واصفرارها إلى أن تغرب. (إلى قوله) وروى الصنابحي أن النبي - صلى الله عليه وسلم - «نهى عن الصلاة عند طلوع الشمس، وقال: إنها تطلع بين قرني شيطان يزينها في عين من يعبدها حتى يسجد لها فإذا ارتفعت فارقها، فإذا كانت عند قائم الظهيرة قارنها، فإذا مالت فارقها، فإذا دنت للغروب قارنها، فإذا غربت فارقها فلا تصلوا في هذه الأوقات» فالنبي - صلى الله عليه وسلم - نهى عن الصلاة في هذه الأوقات من غير فصل فهو على العموم والإطلاق، ونبه على معنى النهي، وهو طلوع الشمس بين قرني الشيطان وذلك؛ لأن عبدة الشمس يعبدون الشمس، ويسجدون لها عند الطلوع تحية لها، وعند الزوال لاستتمام علوها، وعند الغروب وداعا لها فيجيء الشيطان فيجعل الشمس بين قرنيه ليقع سجودهم نحو الشمس له، فنهى النبي - صلى الله عليه وسلم - عن الصلاة في هذه الأوقات لئلا يقع التشبيه بعبدة الشمس، وهذا المعنى يعم المصلين أجمع۔( 316/5)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38167کی تصدیق کریں
0     1048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اوابین کی نماز کے بارے میں بتائیں ، کونسی نماز ہے ؟ کتنی رکعات ہیں ؟ اور کس وقت پڑھی جاتی ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • فجر کی چھوٹی ہوئی سنتیں کب پڑھے ؟ اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • تہجد کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 2
  • اوقات نماز میں ڈیجیٹل گھڑی پر اعتمادکرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • عصر کی نماز مثل اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 1
  • اشراق اور چاشت کی نماز کا وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • ظہر کی نماز کا وقت اور ظہر کے بعد صلوٰۃ حاجت پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • نماز مغرب اذان کے فوری بعد ادا کرنی چاہئیے یا وقفہ کے ساتھ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سایہ دو مثل ہونے سے پہلے نمازِ عصر پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • نماز کے مکروہ و ممنوع اوقات-نمازِ اشراق و چاشت و اوابین کا بیان

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اشراق کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   اوقات نماز 2
  • اشراق اور چاشت نمازوں کے ابتدائی اور انتہائی اوقات

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • چاشت کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • کسی بھی اسلامک کلینڈر کو مدِنظر رکھ کر نماز پڑھنا اور روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • فجر کی اذان کے بعد ،سنتوں سے قبل نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • وقتیہ نماز میں اگر قضاء کی نیت کرے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • تہجد کی نماز پوری رات جاگ کر کسی بھی وقت پڑھ لیں تو کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • مجبوری کی حالت میں عصر مثلِ اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور عصر کی اذان کےبعد قضاءنماز یں پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • تہجد کا ابتدائی و انتہائی اور اس کا مستحب و افضل وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور عصر کی نماز کے بعد سنن و نوافل پڑھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • ظہر کی چار سنتیں رہ جانے کی صورت میں فرضوں کے بعد ، پہلے چار پڑھے یا دو

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سحر و افطار اور چاشت و اشراق کا صحیح وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات