وظائف و عملیات

کیاوظائف اور دعائیں پڑھنے کے لئے کسی کی اجازت لینا ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
36174
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

کیاوظائف اور دعائیں پڑھنے کے لئے کسی کی اجازت لینا ضروری ہے ؟

میرا نام ۔۔۔۔ ہے اور میری والدہ کا نام ۔۔۔۔ ہے، میں وظیفے کی کتابوں سے دیکھ کر دعائیں پڑھتی ہوں، قرآنی سورتیں پڑھتی ہوں، ایک سے زیادہ بار جیسے سورۃ رحمٰن، سورۃ مزمل تین بار یا پانچ بار ، جب بے چینی ہوتی ہے اور دل گھبراتا ہے تو میں دعائیں پڑھتی ہوں، جب کوئی کام بگڑتا نظر آتا ہے تو دعا پڑھتی ہوں اور وہ کام بھی ٹھیک ہو جاتا ہے، عام حالات میں بھی میں یہ پڑھتی ہوں، مجھے پڑھنے سے سکون ملتا ہے، مجھے بچپن سے ڈر لگتا ہے اندھیرے سے اور مجھے رات میں نیند صحیح نہیں آتی اور کبھی کبھار نیند میں ڈر بھی جاتی ہوں تو جب آنکھ کھولتی ہے تو آیۃ الکرسی پڑھ کے سونے کی کوشش کرتی ہوں یا اپنے سونے کی جگہ بدلتی ہوں، یہ دعائیں میں پچھلے دس سال سے پڑھ رہی ہوں، لگاتار نہیں ، بس کبھی کوئی دعا کبھی کوئی سورت، کیا ان دعاؤں کو پڑھنے کی اجازت لازمی ہوتی ہےاور کیا ان کا کوئی نقصان ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وظائف کی مستند کتابوں میں درج اوراد اور دعائیں پڑھنے کیلئے شرعاً اجازت کی ضرورت تو نہیں ہے، مگر اپنے طور پر وظائف کو پڑھنے اور اس کو اپنا مشغلہ بنانے سے بعض مرتبہ فائدہ کے بجائے نقصان ہوتا ہے، اس لئے کسی معتبر عالم و عامل سے پوچھ کر اپنے مقصد کے وظائف پڑھنے کا اہتمام چاہیے، جبکہ اس سلسلہ میں مناجاتِ مقبول کو اپنا معمول بنانا مفید رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي رد المحتار: وفي المجتبى: اختلف فی الاستشفاء بالقرآن بأن يقرأ على المريض أو الملدوغ الفاتحة، أو يكتب فی ورق ويعلق عليه أو في طست ويغسل ويسقى. وعن "النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه كان يعوذ نفسه" قال - رضي الله عنه -: وعلى الجواز عمل الناس اليوم، اھ (6/364)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36174کی تصدیق کریں
0     1349
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات