اگر کوئی بے غسل ، جس کے ہاتھ پر نجاست نہ لگی ہو اور وہ ایک ڈول یا ایک بالٹی کے اندر اپنی نجاستِ حکمیہ والی انگلی داخل کرے ، تو کیا یہ بالٹی یا ڈول کا پانی ماءِ مستعمل ہوگا یا نہیں ؟
جُنبی شخص کے محض انگلی ، پانی میں ڈالنے سے پانی مستعمل یا ناپاک نہیں ہوتا ۔
فی الفتاوى الهندية : إذا أدخل المحدث أو الجنب أو الحائض التي طهرت يده في الماء للاغتراف لا يصير مستعملا للضرورة . كذا في التبيين اھ (1/ 22)۔