السلام علیکم! محترم مفتی صاحب! میری کراچی میں ایک بہترین نوکری تھی، جو بغیر کوئی وجہ بتائے ختم ہو گئی اورمجھے نکال دیا گیا، حالانکہ میرا قصور بھی نہیں، بار بار بتایا کہ مجھ پر جو الزام ہو، بتایا جائے تا کہ میں صفائی دے سکوں، اب میں نے دوبارہ اپیل کی ہے، آپ کوئی وظیفہ بتادیں کہ میرے اعلی حکّام کے دل اللہ نر م فرمائے اور مجھے واپس بلا لیں۔ بہت پریشان ہوں ۔جزاک اللہ خیراً!
سائل کو چاہیئے کہ درج ذیل آیت مبارکہ کو کثرت سے پڑھا کرے یا لکھ کر بازو پر باندھ لے ، ان شاء الله اس کی برکت سے سائل کی مراد پوری ہو جائے گی ۔
” فَسَيَكفیكَهُمُ الله وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ“ (سورة البقرۃ/137) ۔