اگر کپڑوں پر منی یا مذی لگی ہو اور واشنگ مشین سے دھونے سے داغ باقی رِہ جائیں تو کیا وہ کپڑے پاک ہوں گے؟
واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے کے بعد اگر ان پر تین مرتبہ پاک پانی بہا کر نچوڑا جائے جس سے کپڑوں سے ناپاکی کا اثر ختم ہوجائے ، اس کے بعد اگرچہ کپڑے پر ناپاکی کے داغ باقی رِہ جائیں تب بھی کپڑے پاک ہوں گے۔
و فی البحر الرائق : و المراد بالأثر اللون و الریح فان شق ازالتهما سقطت و تفسیر المشقة ان یحتاج فی ازالته الٰی إستعمال غیر الماء كالصابون أو الأشنان المغلی بالنار كذا فی السراج . (ج۱، ص۴۱۵)۔
و فی الدر المختار : (ویطهر منی) أی محله (یابس بفرك) و لا یضر بقاء أثره . (و الا) لم یكن یایسا . (فیغسل) الخ و فی الشامیة : تحت (قوله و لا یضر بقاء أثره) أی كبقائه بعد الغسل بحر . (ج۱، ص۳۱۲) ۔