مسجد کا وہ حصہ جہاں لوگ استنجاء کرتے ہیں ، وہاں مجبوری سے پیشاب کرے تو کیا یہ مسجد کے آداب کے خلاف آتا ہے یا نہیں؟
استنجاء خانہ چونکہ مسجد کی حدود سے باہر بنایا جاتا ہے، اس لئے کسی مجبوری کی وجہ سے وہاں پیشاب کرنے کی اگرچہ گنجائش ہے ، مگر مسجد کے قریب ہونے کی وجہ سے مسجد میں بدبو آنے کا خدشہ رہتا ہے، اس لئے وہاں پیشاب کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار : (بلا إيذاء) لأنه سنة و ترك الإيذاء واجب اھ (2/493)۔
و فی رد المحتار : تحت (قوله و أكل نحو ثوم) أي كبصل و نحوه مما له رائحة كريهة للحديث الصحيح في النهي عن قربان آكل الثوم و البصل المسجد اھ (1/661)۔