احکام نماز

پیشاب کی تھیلی( یورائن بیگ )لگی ہوئی ہو تو نماز کا حکم

فتوی نمبر :
33813
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

پیشاب کی تھیلی( یورائن بیگ )لگی ہوئی ہو تو نماز کا حکم

اگر یورائن بیگ لگا ہوتو باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پیشاب کی تھیلی ہٹا کر ہر نماز کے لئے وضو کرکے نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو تھیلی کے ساتھ ہی نماز پڑھنا درست ہے،مگر ایسا
شخص معذور کے حکم میں داخل ہونے کی وجہ سے ہر نماز کے لئے علیحدہ نیا وضو کرے گا اور اس وضو سے وقت کے اندر فرض نفل ہر طرح کی نمازیں پڑھنا چاہے منفرداً یا جماعت کے ساتھ دونوں جائز اور درست ہے ،مگر ایک نماز کا وقت گزر جائے تو ایسے شخص کو دوسرے وقت کے لئے نیا وضو کرنا لازم ہوگا ،البتہ اگر نماز سے پہلے تھیلی کو خالی کرنا ممکن ہو تو پہلے اسے خالی کرنا ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33813کی تصدیق کریں
2     664
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات