مفتی صاحب! مجھے رات کو خواب میں ایک عجیب چیز تنگ کرتی ہے، میں خواب میں ہی سورۂ الناس کی یا اکثر آیۃ الکرسی کی تلاوت کرتا ہوں، لیکن پھر بھی اس چیز پر کچھ اثر نہیں ہوتا۔مفتی صاحب! اس معاملہ میں میری راہ نمائی فرمائیں۔
اولاً تو سائل کو چاہیئے کہ جب وہ چیز تنگ کرے ،تو آیۃ الکرسی اس ترتیب سے پڑھے کہ جب”وَلَا یَؤدُهٗ حِفْظُهُمَا“ تک پہنچے تو ستر(۷۰) بار اس کو دہرائے، ان شاء اللہ اس چیز سے نجات مل جائے گئی، اگر پھر بھی فائدہ نہ ہو ،تو اپنے شہر میں کسی ماہر دیندار عامل سے رجوع کرے اور اس کو اپنے حالات سے آگاہ کرکےاس سے علاج کروائے۔