کیا خواتین اپنے غیر ضروری بالوں کی صفائی کیلئے بلیڈ یا ریزر استعمال کرسکتی ہیں؟ کہا جاتا ہے کہ خواتین کیلئے لوہے کا استرا استعمال کرنا جائز نہیں ، کیا یہ درست ہے؟
ناجائز تو نہیں ، البتہ ان کے جسم اور جلد کی کمزوری کی بناء پر نقصان کا اندیشہ ہے ، اس لئے انہیں بجائے مذکور اوزار استعمال کرنے کے، بال صفا پاؤڈر اور کریم وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیۓ۔
و فی فتح الباری : قال النوویؒ و غیره السنة فی ازالة شهر العانة الحلق بالموسٰی فی حق الرجل و المرأة معًا (الٰی قوله) و الاولٰی فی حق الرجل الحلق و فی حق المرأة النتف . اهـ (ج۱۰، ص۴۲۲)۔
هكذا فی الشامیة : (ج۶، ص۴۰۶)۔