محترم جناب مفتی صاحب!
جب رات کو سوتے وقت بستر (matrees) پر احتلام ہو جائے اور اگر وہ مادہ اس میں جذب ہو جائے ، تو اس کے استعمال کرنے سے کیا ہم ناپاک ہو جاتے ہیں ؟ اور کس طرح ہم اسے پاک کر سکتے ہیں؟ میٹرس موٹا ہے اور دھونا مشکل ہے اور مہنگا بھی۔
مذکور مادہ کے خشک ہو جانے کے بعد اس گدے پر بیٹھنا ، سونا وغیرہ بلاشبہ درست ہے، جبکہ اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے اتنا دھویا جائے کہ زوالِ نجاست کا یقین ہو جائے تو اس سے شرعاً وہ پاک ہو جائےگا۔
فی حاشية ابن عابدين : و نصها : ذكروا أن التطهير يكون بغسل و جري الماء على نحو بساط ، و دخوله من جانب و خروجه من آخر بحيث يعد جاريا اھ (1/ 314)۔