میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب کوئی اس وقت مسجد میں داخل ہو جب لوگ نمازوں میں مشغول ہوں یا قرآن کی تلاوت کررہے ہوں یا نماز کی تکبیر کیلئے کھڑے ہوں تو اس وقت وہ سلام کرے؟ (یہ سلام کرنا کیسا ہے)؟
جو لوگ کسی دینی کام مثلاً تلاوت قرآن، ذکر اللہ میں مشغول ہوں یا نماز کیلئے کھڑے ہورہے ہوں تو ایسے وقت میں سلام کرنا مکروہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الشامیۃ: وحاصلھا: أنہ یأثم بالسلام علی المشغولین بالخطبۃ أو قرأۃ القرآن أو مذاکرۃ العلم أو الاٰذان أو الإقامۃ، وأنہ لا یجب الرد فی الاولین (الی قولہ) قلت: لکن فی البحر عن الزیلعی، ما یخالفہ فإنہ قال: ویکرہ السلام علی المصلی والقاری، والجالس للقضاء أو البحث فی الفقہ أو التخلی ولو سلم علیھم لا یجب علیھم الرد لأنہ فی غیر محلہ۔ اھـ ۔ ومفادہ أن کل محل لا یشرع فیہ السلام لا یجب ردہ۔ الخ (ج١، ص٦١٨) واللہ اعلم