السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے بڑے بھائی کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے، ان کی بیوہ اور نابالغ پانچ بچے ہیں، جن کے مالی حالات بہتر نہیں ہے، اور میں اور میرا دوسرا بڑا بھائی ان کی کفالت کر رہے ہیں، تو کیا وہ بیوہ زکوٰۃ فطرہ یا صدقات لے سکتی ہے،بچوں کی بہتر کفالت کے لیے؟
سائل کے بھائی مرحوم کی بیوہ اور بچے اگر وقعۃً مستحق زکوٰۃ ہوں، اور وہ سید بھی نہ ہوں تو ان کو زکوٰۃ دینا نہ صرف جائز بلکہ مستحسن عمل ہونے کے علاوہ دوہرے اجر کا باعث ہے، ایک تو فریضہ زکوٰۃ اد کرنے کا، اور دوسرا صلہ رحمی کرنے کا ثواب ہے۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1