السلام علیکم! مفتی صاحب! میری بہن کے رشتے آتے ہیں، مگر ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ بات آگے نہیں بڑھ پاتی، دو بار ایسا ہوا کہ منگنی ہونے کے بعد ٹوٹ گئی، مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا کسی نے کوئی بندش تو نہیں کر دی؟ اور آپ وظیفہ بھی عنایت فرمائیں، بہن کا نام رباب ہے اور والدہ کا نام عائشہ ہے، اللہ پاک آپ کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ امین!
سائل کی بہن کو چاہیے کہ پنجگانہ نماز کا اہتمام اور گناہوں سے اجتناب کے ساتھ سورۃ طٰہٰ کی آیت نمبر ۱۳۱۔ ۱۳۲ کاغذ پر لکھ کر کسی کپڑےیا چمڑے وغیرہ میں سلوا کر بازو پر باندھ لے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتی رہے تو ان شاء اللہ جلد کسی اچھی جگہ رشتہ ہو جائے گا۔ (اعمال قرآنی: ۱۱۹)