وظائف و عملیات

حصولِ رزق اور شادی کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
23301
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

حصولِ رزق اور شادی کیلئے وظیفہ

محترم میری منگنی ہو چکی ہے، اب شادی کا بہت دباؤ ہے مجھ پر، کہ پیسے دو تو شادی کریں، شادی کیلئے لاکھوں روپے چاہیئں، میں اتنے سارے پیسے کہاں سے لاؤں، جبکہ میں ابھی اس وقت بے روزگار ہوں، میں ایک وکیل ہوں، پر میرے پاس کام ہی نہیں آتا اور مالی لحاظ سے پریشان رہتا ہوں، شادی کے بعد بھی روزمرہ کے بہت خرچے ہیں، ایسا کوئی عمل یا دعا بتادیجیے کہ غیب سے اللہ پاک اسباب پیدا کر دے اور ہر کام میں آسانی پیدا ہو جائے، نیز ازدواجی زندگی بھی اچھی اور پر سکون گزرے اور نیک صالح اولاد پیدا ہو اور پروان چڑھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیے کہ تمام گناہوں سے توبہ کر کے اوامر کی ادائیگی اور نواہی سے بچنے کی فکر کرے اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے خوب دعا بھی کرے، کیونکہ وہی مسبب الاسباب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ”سورۂ شوریٰ“ کی آیت نمبر(۱۹) کو کثرت سے پڑھے، جبکہ صبح”سورۂ یٰسین“اور مغرب اور عشاء کے درمیان ”سورۂ واقعہ“ اور”سورۂ مزمل“کو ایک ایک مرتبہ پڑھنا مفید بھی رہے گا۔
”{اللّٰهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ}“ [الشورى:19] ( اعمالِ قرآنی، ص:۳۵)

مأخَذُ الفَتوی

وفي تفسير ابن كثير: عن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من قرأ سورة الواقعة كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا" اھ (4/359)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23301کی تصدیق کریں
0     932
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات