نجاسات اور پاکی

8*8 فیٹ کی ٹینکی میں کتے کے گرنے اور زندہ نکالنے کے بعد پانی کا حکم

فتوی نمبر :
23094
| تاریخ :
2014-07-07
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

8*8 فیٹ کی ٹینکی میں کتے کے گرنے اور زندہ نکالنے کے بعد پانی کا حکم

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اگر 8*8 فٹ کے ٹینک میں جو کہ سات فٹ گہرا ہو اور پانی سے بالکل بھرا ہوا ہو ، اور اس میں کتے کا ایک چھوٹا سا بچہ گر جائے اور گرنے کے فوراً بعد زندہ نکال لیا جائے ، تو اس پانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آیا وہ پاک ہے یا ناپاک؟ کیا اس میں پانی ملایا جاسکتا ہے یا سارا پانی ضائع کیا جائے گا؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کتے کے جسم پر اگر کوئی نجاست نہ لگی ہو اور کتے کا منہ بھی پانی تک نہ پہنچا ہو تو ایسی صورت میں مذکور پانی پاک ہے، اس کو استعمال میں لانا بھی درست ہے، ورنہ تمام پانی کو نکال کر ٹینکی کو صاف کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : و اعلم أنه لیس الكلب بنجس العین عند الإمام و علیه الفتوی (إلی قوله) و لو أخرج حیّا و لم یصب فمه المآء لا یفسد ماء البیر . اهـ (1/208)۔
و فیه أیضًا : بخلاف نحو صهریج و حبّ حیث یهراق الماء كله لتخصیص الاٰبار بالاٰثار . اهـ (1/216)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23094کی تصدیق کریں
4     840
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات