احکام نماز

یورائن بیگ (پیشاب کی تھیلی) لگا ہوا ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
22415
| تاریخ :
2014-07-05
عبادات / نماز / احکام نماز

یورائن بیگ (پیشاب کی تھیلی) لگا ہوا ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

میری والدہ بیڈ پر ہیں، ان کو یورائن بیگ (پیشاب کی تھیلی) لگا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان کی کئی نمازیں چھوٹ گئی ہیں، اس کا کیا کفارہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی والدہ اس صورت میں معذور کے حکم میں ہیں، وہ ہر نماز کے لۓ وضو کرکے وقت کے اندر فرض ، نفل وغیرہ نمازیں پڑھ سکتی ہیں ، جبکہ نمازوں کو ترک کرکے اس کا کفارہ یا فدیہ دینا درست نہیں، جو نمازیں اس بیماری میں چھوٹ گئی ہیں ، ان کی قضاء لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار : (و صاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (إلی قوله) (و حكمه الوضوء) لا غسل ثوبه و نحوه (لكل فرض) اللام للوقت كما في - ﴿لدلوك الشمس﴾ [الإسراء: 78]- (ثم يصلي) به (فيه فرضا و نفلا) فدخل الواجب بالأولى اھ (1/ 305)۔
و فيه أیضاً : (و قضاء الفرض و الواجب و السنة فرض و واجب و سنة ) (1/ 306)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتى حسین احمد خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22415کی تصدیق کریں
0     223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات