میں اپنے خاندان میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، وہ باہر ملک میں رہتی ہے، اور اس کا باپ تھوڑا سخت مزاج ہے، تو آپ سے گزارش ہے کہ ایسا وظیفہ مجھے بتا دیں تاکہ میرےاور اس کی شادی اللہ تعالی کے فضل سے ہو جائیں اور ایسا وظیفہ بتائے تاکہ اس کےماں پاب مجھے اس سے شادی کرنےکے لیے خود کہے، اور میں اس کو بہت چاہتا ہوں۔
سورۃ طہ کی آیت نمبر ۱۳۱، ۱۳۲ کسی کاغذ پر لکھ کر بازو میں باندھ لیں اور اپنے بڑوں کے ذریعہ رشتہ بھی بھیج دیں اور پنچ وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ توجہ اور دھیان سے اللہ کے حضور دعا کا اہتمام بھی کریں، اس عمل کی پابندی کی برکت سے ان شاء اللہ اُمید ہے کہ سائل کی مذکور حاجت پوری ہو جائےگی۔(مأخوذ از اعمال قرآنی)